مچھ بولان کی باہمت بیٹی باکسر سعیدہ فدا نیپاکستان انٹرویسٹی وشو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سعیدہ نے کوارٹر فائنل پشاور،سیمی فائنل سرگودھا اورفائنل میں LPلاہور کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ایونٹ میں ملک بھرکے مختلف کلبس کی خواتین باکسرز نے حصہ لیا

بدھ 24 نومبر 2021 23:10

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) مچھ بولان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان کی باہمت بیٹی باکسر سعیدہ فدانے آل پاکستان انٹرویسٹی وشو چیمپئن شپ2021/2022 کے سلسلے میں خان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں منعقد کیے جانے والے مقابلوں میں جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا سعیدہ نے کوارٹر فائنل پشاورجبکہ سیمی فائنل سرگودھا اورفائنل میں LPلاہور کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کی ایونٹ میں ملک بھرکے مختلف کلبس کی خواتین باکسرز نے حصہ لیا بلوچستان کی باہمت بیٹی سعیدہ فدا کو باکسنگ کی دنیا میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی مقابلوں میں مسلسل فتوحات کا اعزاز بھی حاصل ہیں آزربائیجان ایران اور مختلف ممالک کی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرکے فتوحات حاصل کرکے ملک کانام روشن کرتی آرہی ہے اسکی علاوہ سعیدہ فدا کو قومی سطح پرمنعقد ہونے والی ایونٹ میں شاندار اور نمایاں کارکردگی وکامیابی پر درجنوں گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے یاد رہیکہ سعیدہ فدا مچھ سے تعلق رکھنے والی مرحوم کان کن فداحسین کی بیٹی اورنیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رکن حمیدہ فدا کی چھوٹی بہن ہے بلوچستان کی خواتین کک باکسرز میں سعیدہ فدا نے اپنا ایک مقام بنالیا ہے مسلسل فتوحات کے وجہ سے بلوچستان کی پہچان بن چکی ہے سعیدہ فدا کا کہنا ہے کہ کک باکسر بننا انکی پچپن سے شوق تھا والدین اور فیملی کی بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے کک باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور جنون اور بھرپور محنت کی لگن اور محنت کی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر خواتین کو اپنی ٹیلنٹ منوانے کیلئے مناسب پلیٹ فارم فراہم کی جائے تو بلوچستان کی خواتین کسی سے کم نہیں ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انھوں نے بتائی کہ ایران اور آزربائیجان سمیت مختلف عالمی مقابلوں اور ملکی سطح پر بلوچستان کی خواتین کک باکسرز نے جو کارکردگی اور جوہر دیکھا ئی ہیں وہ ایک زندہ مثال ہے انھوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کک باکسنگ جیسی دلچسپ کھیل کو فروغ دینا چائیے اس سے شہریوں کو سستی تفریح اور معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیساتھ نوجوان نسل کو اپنی ٹیلنٹ منوانے کا مواقع ملے گی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں