کچھی بولان ڈھاڈر میں کرکٹ کے نامور کھلاڑی موجود ہیں ،قاضی عبید اللہ

یہ کھلاڑی ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، حکومت ہمارے جوانوں کو اپنی سرپرستی دیکر ان میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرے ، کچھی بولان سپورٹس حلقے

جمعرات 8 ستمبر 2022 23:27

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2022ء) ضلع کچھی بولان کے اسپورٹس حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کچھی بولان ڈھاڈر کے محسن کرکٹ اور ہر دلعزیز شخصیت نگہبان کلب کے آنر قاضی عبید اللہ،لیجنڈ آف بولان ڈھاڈرکرکٹ کلیم اللہ، اورسبی کرکٹ ایسوسی ایشن کے کرتا دھرتا محمد آصف چانڈیو کی جانب سے ذاتی کاوشوں کی بناء پر ضلع کچھی بولان کی پہلی لیدر بال کرکٹ ٹیم سخی میرو خان رند کلب کی پی سی بی کی جانب سے منعقدہ اسکروٹنی میں کامیابی سے مراحل طے کرنے کے بعد رجسٹرڈ ہوچکی ہے جوکہ ضلع کچھی بولان ڈھاڈر کی واحد ٹیم ہے علاقے کی سماجی اور اسپورٹس دوست حلقوں نے انکی گراں قدر خدمات پر کہا ہے کہ انشاء اللہ ہماری ٹیم پی سی بی کی جانب سے منعقدہ ایونٹس میں بھرپور حصہ لیکر نہ صرف اپنے ضلع کا نام روشن کریں گی بلکہ ہمارے کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیلنٹ کا لوہا منوائیں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قاضی عبید اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کچھی بولان ڈھاڈر میں کرکٹ کے نامور کھلاڑی موجود ہیں جوکہ ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ہمارے ان جوانوں کو حکومتی سرپرستی دیکر ان کی موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرے تاکہ یہ مقامی کھلاڑی اپنے ضلع سمیت صوبہ کا نام روشن کرسکیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں