سپیریئر کالج بورے والا کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ نعت کا انعقاد

بدھ 6 نومبر 2019 21:29

بورے والا ۔ 6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) سپیریئر کالج بورے والا کے زیر اہتمام سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ نعت کی تقریب کا انعقاد،درود و سلام کی صدائیں بلند،سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت،پہلی دونوں پوزیشنیں سرکاری سکولوں نے اپنے نام کر لیں،مقامی ہوٹل میں سپیرئیر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کے حوالہ سے سرکار اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کروایا گیا جس کی صدارت سپیریئر کالج کے پرنسپل میاں آصف سردار نے کی جبکہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید اور صدر "ایمرا" ندیم انجم سندھو نے بطور مہمان خاص شرکت کی طلباء کے مابین مقابلوں کے چیف جج معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر انیس احمد شاد،ارکان صاحبزادہ اجمل شاکر اور قاری عبدالواحد تھے اور طالبات کے مابین مقابلہ نعت کی ججز میں تسلیم یوسف،شہناز اختر اور مس زاہدہ شامل تھیں تقریب میں محمد شیر خاں کھچی،مسعود عابد،سرفراز علی رانا،شاہدندیم،محمد عثمان اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی طلباء میں گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کے علی عاصم نے پہلی گورنمنٹ مڈل سکول آفاق خاں چوک کے حسن جلیل نے دوسری،گورنمنٹ ہائی سکول 455 (ای بی) کے غلام دستگیر اور رامش مختار نے تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں کریسنٹ ماڈل سکول کی طالبہ عمارہ یوسف نے پہلی،آکسفورڈ سکول کی اقراء افضل نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 441 (ای بی) کی طیبہ افضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمانان خصوصی اور ادارہ کے سربراہ نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میاں آصف سردار نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہی وسلم کی ذات مبارکہ اور انکے اسوہ حسنہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں