بورے والا: سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے تقریب کا انعقاد

بدھ 5 فروری 2020 23:23

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2020ء) سب کیمپس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام فیکلٹی ممبران ایڈمنسٹریشن اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی حکومت اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں آج ہم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وادی جنت نظیر کو ظالموں کے شکنجے سے نکالنے کے لیے صرف ایک دن کی تقریبات کافی نہیں ہیں بلکہ حکومتی سطح پر کشمیر کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے اور ہمیں مل کر کشمیریوں کی آزادی کے لیے اللہ تعالی سے ہر وقت دٴْعا کرنی چاہیے آخر میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں