بورے والا میں کار تیز رفتاری کی باعث حادثہ ایک ہی خاندان کے8افراد ہلاک

حیدرآباد ‘کراچی موٹروے پر کار ٹرک سے جاٹکرائی دولہا ہلاک‘تین افراد زخمی‘بارات حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اپریل 2021 12:34

بورے والا میں کار تیز رفتاری کی باعث حادثہ ایک ہی خاندان کے8افراد ہلاک
بورے والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل ۔2021ء) بورے والا میں کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے. واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاﺅں 463 ای بی کے قریب پیش آیا جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا.

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے.

دوسری جانب حیدر آباد سے کراچی جاتے ہوئے ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب دلہے کی کار ٹرک سے جاٹکرائی. حادثے کے نتیجے میں دلہا ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جنید قاضی کے نام سے ہوئی حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی طبی امداد کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا.                                                                  

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں