بورے والا ، مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، زیوارت، موٹر سائیکل لیکر فرار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:31

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بورے والا کے نواحی گائوں میں مسلح ڈکیتی کی واردات دو ملزمان اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ایک کمرہ میں بند کر کے ہزاروں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک98ای بی قصبہ شیخ فاضل کا رہائشی محمد مشتاق گذشتہ شب اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں سویا ہوا تھا کہ ساڑھے 11بجے شب دو مسلح ملزمان دیوار پھاندکر گھرمیں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر تمام گھروالوں کو جگا کر ایک کمرہ میں بند کر کے گھر کی چابیاں حاصل کر کے سیف الماری کی تلاشی کے دوران وہاں موجود 25ہزار نقدی ایک تولہ طلائی زیوارت 10تولہ چاند ی اور موٹر سائیکل نمبری V.R.L6936لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔

محبوس محمد مشتاق کے مطابق انہوں نے ڈاکوئوں کے جانے کی تسلی پر اپنے بھائی محمد رفیق کو فون کیا جنہوں نے آکر انہیں بندکمرے سے نکالا۔ پولیس تھانہ شیخ فاضل نے ملزمان محمد شفیق رحمانی سکنہ چک 255ای بی اور محمد مقصود جٹ سکنہ چک 369ای بی کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں