بوریوالہ،موٹر سائیکل کو جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شخص گرفتار ،مقدمہ درج

پیر 16 جولائی 2018 23:32

بوریوالہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،تفصیلات کے مطابق غلام حسین ولد خلیل احمد سکنہ 82/12L موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر رائل گارڈن میں گھوم رہا تھا کہ پولیس نے اسے چیک کیا تو موٹر سائیکل رجسٹرڈ نہ تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں