بورے والا ، میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام میچ میں میجر طفیل شہید فٹ بال کلب کامیاب

پیر 13 اگست 2018 23:40

بورے والا ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) میونسپل کمیٹی بورے والاکے زیر اہتمام منعقد ہونیوالا جشن آزادی فٹ بال میچ برابر رہا ،مہمان ٹیم میجر طفیل شہید (نشان حیدر )فٹ بال کلب کو ونر قرار دیدیا گیا ، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج فٹ بال گرائونڈ میں الفتح فٹ بال کلب اور میجر طفیل شہید نشان حیدر فٹ بال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا، جس پر میچ آرگنائزر نے میجر طفیل شہید فٹ بال کلب کو ونر قرار دیدیا ،اس موقع پر صحافیوں کے مابین دوڑ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، 40سال سے زائد عمر کی دوڑ میں سینئر صحافی صدر پریس کلب اصغر علی جاوید (کامریڈ)نے اول پوزیشن حاصل کی ،وہ گزشتہ سال بھی ونر تھے جبکہ 40سال سے کم عمر کی دوڑ سمی جٹ نے جیت لی، میچز کے مہمانان خصوصی چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں ،وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی تھے ،میچ کے اختتام پر انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دوڑ جیتنے والے صحافیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں