بورے والا، ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے دوخطرناک ملزمان گرفتار

بدھ 9 جنوری 2019 22:37

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے 2خطرناک ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی ایک واردات میں چوری کی گئی اڑھائی لاکھ رقم کی برآمد گی کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی بورے والا آصف رضا نے ایس ایچ او سٹی کمال ناصر اور مقدمہ کے تفتیش محمد قاسم علی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے آٹھ ماہ قبل شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ایک شہری کے گھرمیں داخل ہو کر نو بیا ہتا لڑکی جو کہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی کا زیور اور نقدی چوری کر لی اور شور مچانے پر دروازے کے راستے فرار ہو گئے پولیس سٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ کے ذریعہ ملزم عبدالجبار عرف جباری قوم ملک سکنہ تاندلیا نوالہ اور اس کے ساتھی نادر علی بھٹی سکنہ بہاولپور کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور زیور مالیتی 2لاکھ 40ہزار روپے برآمد کر لیے، ملزموں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ مختلف اضلاع میں مسلح ڈکیتی اور چوری کی پندرہ وارداتوں میں نامزد ہیں اشتہاری ہیں اورایک ضلع میں واردات کے بعد دوسرے ضلع میں چلے جاتے تھے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں