بورے والا، واپڈا ڈویژن بورے والا نے صارفین پر اضافی یونٹس کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا

منگل 12 فروری 2019 21:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) واپڈا ڈویژن بورے والا نے صارفین پر اضافی یونٹس کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا ، لائن لاسسز پورے کرنے کے لیے ہر لائن سپرٹنڈنٹ کو اڑھائی لاکھ یونٹ کا ٹارگٹ دے دیا، ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کو ڈکٹیشن چارجزکی آڑ میں لاکھوں یونٹس ڈال دئیے ، 25لائن سپرٹنڈنٹس کو 50لاکھ سے زائد یونٹس کا ٹارگٹ ، تفصیلات کے مطابق میپکو ڈویژن بورے والا کے پانچ سب ڈویژنوں میں لائن لاسسز پورا کرنے کے لیے ایکسئین میپکو بورے والا نے 25لائنیں سپرٹنڈ نٹوں کو 2سے اڑھائی لاکھ یونٹس ڈکٹیشن چارجز کی آڑ میں صارفین کے بلوں میں ڈالنے کا ٹارگٹ دیدیا ہے اس سلسلہ میں ایکسئین واپڈا کی جانب سے تمام سب ڈویژنوں کو ہر ماہ 2سے اڑھائی لاکھ یونٹس لائن لاسسز بور ے والا کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تما م سب ڈویژنوں میں ٹیوب ویل ، صنعتی اور کمرشل صارفین کو انکے بلوں میں ڈکٹیشن کی صورت میں اضافی یونٹس ڈال دئیے گئے ہیں واپڈا افسران کی طرف سے اپنی نااہلی اور بجلی چوری روکنے میں ناکامی پر یہ منصوبہ تیا ر کیا گیا ہے جس سے عوام پر اگلے ماہ کے بلوں میں بھاری اضافی بوجھ پڑ جائے گا اور واپڈا کے اس اقدام سے حکومت کی بدنامی ہو گی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہو نگے۔

#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں