گگو منڈی:شادی کے انکار پر لڑکے نے لڑکی پر فائرنگ کر کے خود کو گولی ماردی

y دونوں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:45

گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) شادی سے انکارپرنوجوان نے لڑکی کوفائرمارکرخودکوبھی گولی مارلی۔285۔ای بی کامدثراسی گائوں کی اقراء سے شادی کرناچاہتاتھا۔دونوں زخمیوں کوٹی ایچ کیوپہنچادیاگیاجہاں داکٹرزنے تشویشناک حالت کے پیش نظرانہیں نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 285۔ای بی کارہائشی مدثردیہہ ہذاکی ہی رہائشی اقراء سے شادی کرناچاہتاتھا۔

(جاری ہے)

اقراء کے انکارپرگزشتہ روزمدثرپسٹل سے مسلح ہوکراس کے گھرگیااورچہرے پرفائر مارکراقراء کوشدیدزخمی کردیابعدازاں مدثرنے اپنے پیٹ میں فائرمارلیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے زخمیوں کوتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال پہنچادیاجہاں تشویشناک حالت کے پیش نظردونوں زخمیوں کونشترہسپتال ملتان ریفرکردیاہے جہاں اقراء کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔بتایاگیاہے کہ اطلاع کے باوجودمقامی پولیس کئی گھنٹے بعدبھی جائے وقوعہ پرنہیں پہنچ سکی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں