بورے والا ،پولیس اہلکاروں کی رہائشی کالونی میں چور تین گھروں کا صفایا کرگئے

ٌکالونی میں رہائش پذیر اہلکاروں کا اپنے تحفظ کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ

بدھ 7 اگست 2019 21:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2019ء) چوروں اور ڈاکوؤں سے پولیس تھانہ صدر کی رہائشی کالونی بھی محفوظ نہ رہی تین اہلکاروں کے گھروں پر چوری کی وارداتیں رہائشی کالونی کے اہلکار پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ رکھنے پر مجبور ہوگئے تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ صدر کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کے بعد پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے گزشتہ دنوں تھانہ صدر میں واقعہ پولیس اہلکاروں کی رہائشی کالونی میں سپیشل برانچ کے اہلکار ریاض احمد کے گھر سے نامعلوم چور ہزاروں روپے نقدی اور ان کا ذاتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے اسی کالونی میں رہائش پذیر ر فالکن فورس کے اہلکار یار محمد صفدر کے گھر گزشتہ شب دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے نامعلوم چور ہزاروں روپے نقدی محکمانہ کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز،اور دیگر ضروری کاغذات سمیت ان کا پرس چوری کر کے لے گئے جبکہ اسی کالونی میں تھانہ صدر کے مہر محمد ناظم کے گھر بھی گزشتہ شب نامعلوم چور داخل ہوئے تو ان کی آہٹ سن کر وہ بیدار ہوئے تو چور فرار ہو گئے اس صورتحال پر کالونی میں رہائش پذیر اہلکاروں نے نے اپنے تحفظ کے لیے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں