میپکو ڈٹیکشن ٹیم کے بجلی چوروں کیخلافچھاپے، 6ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 24 اگست 2019 20:13

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) میپکو ڈٹیکشن ٹیم کے مختلف دیہات میں بجلی چوروں پر چھاپے 6ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق میپکو ڈٹیکشن ٹیم نے ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا چوہدری محمد اکرم جاوید کی ہدائت پر بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں شروع کی گئی مہم کے سلسلہ میں محمود خان ولد رمضان خان سکنہ187۔

(جاری ہے)

ای بی ،مقبول احمد ولد نذیر احمد سکنہ 271۔ای بی محمد صدیق سکنہ 281ای بی محمد حسین سکنہ 289۔ای بی ابرار ولد یوسف سکنہ 277۔ای بی اور شوکت علی سکنہ 271ای بی کے بجلی کے کنکشن چیک کیے تو مذکورہ صارفین کے بجلی کے میٹر بند تھے اور وہ مین لائن سے کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے پولیس نے ایس ڈی او میپکو کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں