بورے والا،ممکنہ سموگ کے خطرات کے پیش نظر آگاہی کیلئے لیکچرز واک سیمینارز بریفنگ کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:43

بورے والا۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ 100ای بی کی پٹرولنگ ٹیم نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی لاہور اور ایس پی(پی ایچ پی) ملتان ریجن محمد معصوم اور ڈی ایس پی( پی ایچ پی) وہاڑی نمرین منیر کی ہدایت کی روشنی میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے پیش نظر عوام الناس،ڈرائیورز حضرات،سکولوں،کالجوں اور پبلک مقامات پر آگاہی کیلئے لیکچرز واک سیمینارز بریفنگ کا انعقاد کیا جس میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ100ای بی نورمحمدسب انسپکٹر نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریںگھروںکی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں،سڑکوں پر گھومنے سے گریز کریں،زیادہ سے زیادہ پانی پئیں،زیادہ سونے سے پرہیز کریں اور گھرکے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکائو کریں اور آنکھوںکی حفاظت کیلئے چشمہ استعمال کریں انہوں نے بتایا کہ سموگ کی بڑی وجہ فضائی آلودگی اور دھواں ہے عوام الناس میں آگاہی کیلئے روڈ واک کی اور پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر محمد صدیق اے ایس آئی اور دیگر اہلکاربھی موجود تھے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں