بورے والا،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں سات نامعلوم ملزمان راہگیروں سے ہزاروں کی نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرار

منگل 15 اکتوبر 2019 23:12

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں سات نامعلوم افراد راہگیروں سے ہزاروں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک نمبر 160 ای بی کا رہائشی مزمل اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورے والا سے اپنے گاوں جارہا تھا کہ راستے میں 4نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر 10000ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا دوسری واردات میں چکنمبر 433 ای بی کے بس سٹاپ پر کھڑے ایک شخص خالد سے 3نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پر 50 ہزار کی نقدی اور ایک طلائی انگوٹھی چھین لی اور فرار ہوگئے دونوں واقعات بارے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں