بورے والا، ورکرز ہماری شان ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا، امجد حمید چوہان

پیر 20 جنوری 2020 19:35

بورے وال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے صدر امجد حمید چوہان کی مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خاں نیازی اور چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر خاں نیازی سے ملاقات، مرکزی رہنمائوں نے امجد حمید چوہان کو ضلعی صدر بننے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام نئے عہدیداران، ورکرز کو مزید متحرک اور متحد کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پارٹی کو مایوس نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امجد حمید چوہان نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خاں نیازی کو یقین دلایا کہ وہ ورکرز اور پارٹی کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ہماری شان ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا اور عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں