بورے والا، لوگوں کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 ستمبر 2020 20:28

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اولین مقصد ہونا چاہیے، لوگوں کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،افسران اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام افسران لوگوں کے مسائل کو مقررہ مدت میں حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں