تین مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جانبحق، دو شدید زخمی، جانبحق افراد کی نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) تین مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جانبحق، دو شدید زخمی، جانبحق افراد کی نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل,بورے والا کے نواحی علاقہ کھادر نہر کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو افراد حاجی ندیم خاں دولتانہ اور وحید خاں دولتانہ سکنہ بڈھ غلام جانبحق ہوگئے دو افراد لیاقت علی اور عاشق شدید زخمی ہوئے،جملیرا روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرضی پورہ کا رہائشی محنت کش عابد حسین بوٹا جانبحق ہوگیا، جبکہ اے سی موڑ کے قریب ٹریکر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار زوہیب صدیق سکنہ 505/ای بی کو روند ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا،حادثات میں جانبحق افراد اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں