بورے والا، مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شدید زخمی

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:03

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) معصوم شاہ روڈ بورے والا پر مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شدید زخمی، ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ بورے والا پر تین مسلح ڈاکووں اپنے گھر واقع 485/ای بی جاتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکار محمد قاسم اور اسکے بھائی کو روک کر موبائل فون چھینا اور فرار ہونے لگے ایک ڈاکو کو ادارے کیاہلکار نے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں