صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے قوم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گی، صوبائی وزیر خزانہ

جمعہ 4 جنوری 2019 12:30

صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے قوم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گی، صوبائی وزیر خزانہ
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی اور خوشحالی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں مضمر ہے۔ صوبے کے دور دراز علا قوں میں عوام کو صحت کی بنیادی اور بہترین سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں گے بلکہ با صلاحت اور توانا قوم دور جدید کے چیلینجوں سے نبرد آذما ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید شاہ ، سپر یٹنڈنٹ سعیداحمد سمالانی اور ڈاکٹر نعمت اللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادوں سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ کوشیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہماری خواہش ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کوان کی دہلیز پر صحت کے معیاری سہولیات میسر ہوں تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ضروریات زندگی میں جہاں بہت سی چیزوں کا ہونا ضروری ہے وہیں صاف پانی، خوراک اور بہترین صحت ہماری وہ اہم ضرورتیں ہیں جن کے حصول میں عوام کو جتنی بھی آسانیاں فراہم کی جائیں وہ کم ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید شاہ نے صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی او ر مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی دور دراز علاقوں میں موجود ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کو ادویات ودیگر سامان کی فراہمی ایم ایس ڈی کے ذ مہ ہیاورگذشتہ سال محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈی کے فنڈز فریز کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے BID VALIDITY کی معیاد ختم ہونے سے ڈسپوزیبل آئٹمز جن میں سرینج، لیبارٹری آلات و دیگر سامان شامل ہے ، بروقت نہیں خریدا جاسکا جس سے ہسپتالوں میں ادویات ودیگر سامان کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں صوبائی وزیر نے ایم ایس ڈی کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور روکاٹوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٴْنہیں اس بارے میں بتایا جائے کہ ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی میں غفلت کس وجہ سے برتی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ایم ایس ڈی کومطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں