چاغی، بارشوں سے گھر کی تباہی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوکر خاتون چل بسی

منگل 16 اپریل 2024 22:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) گھر کی تباہی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوکر خاتون چل بسی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل چاگئے شے سالار میں مشرف نامی شخص کے گھر کو پانی نے بہا کر لے گیا گھر کے کمرے منہدم اور تمام جمع پونجی بہہ جانے کے بعد جسکی اہلیہ عمر 28 سال مسمات(لال) بی بی دلبرداشتہ ہوکر بے ہوش ہوگئی بے ہوشی کی حالت میں پرنس فہد ہسپتال لائی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، یاد رہے گزشتہ روز طوفانی بارش نے چاغی کے متعدد ہستے بستے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر رکھ دیا جس کی وجہ سے لوگ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے لوگوں کے مال مویشی، مکان تمام زندگی کے ضروری سامان ختم ہوگئے متاثرین کا مطالبہ یے حکومت متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرے لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں