cپاک ایران ریلوے ٹریک چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکا

}دالبندین سیکشن کو ٹرینوں کی آمد رفت کے لیے مکمل بلاک کردیا ہے

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

mچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاک ایران ریلوے ٹریک چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکا ریلوے ذرائع کے مطابق چار روز قبل تفتان کے قریب توزگی کے مقام پر ٹرین پٹڑی سے اتر گیا تھا کرین کی عدم دستیابی پر بحالی کا کام تعطل کا شکار رہا ہے سیندک سے کرین منگوانے کے باوجود بوگیوں میں وزن زیادہ ہونے سے ٹریک بحالی میں دشواری کا سامنا ہے دالبندین سیکشن کو ٹرینوں کی آمد رفت کے لیے مکمل بلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریک کی بحالی میں مزید وقت لگے گا عملہ بحالی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں