چاغی ،طوفانی بارش 11 سو سے زائد مکانات منہدم

3سو سے زائد مال مویشی سیلاب کے نذر متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے

منگل 16 اپریل 2024 22:47

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چاغی میں طوفانی بارش سے ابتک کے سروے کے مطابق 11 سو سے زائد مکانات منہدم 3سو سے زائد مال مویشی سیلاب کے نذر متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے گرڈ اسٹیشن پانی سے بھر گیا امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری متاثرین امداد کے منتظر تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل چاگئے اور سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش نے لوگوں کے کچے مکانات مال مویشی تمام ضروری اشیاء کو تیس نیس کر رکھ دیا متعدد پکی سڑکوں کو سیلابی ریلے نے بہہ کر لے گیاہے جسکا وجود ہی نہیں رہا ہے متاثرین کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے مزید امداد کی ضرورت ہیں ہمارے گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں زیر استعمال کمبل، کپڑے بھی برساتی پانی میں بہہ گئے مال مویشی ہمارے مرگئے ہیں ہم بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ضلع چاغی ایک زرعی علاقہ ہے زمینداروں کے تمام فصلات کو برساتی پانی بہہ کر لے گیا کروڑوں روپے کے ٹیوب ویل سولر کٹ،پانی میں بہہ گئے گندم،پیاز، زیرہ کے تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہے سالوں کی محنت چند گھنٹوں کی طوفانی بارش نے ملیامیٹ کردیا لیویز ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز دو سو سے زائد متاثریں میں کمبل، ٹینٹ،اور فوڈ تقسیم کرچکے ہیں مزید پی ڈی ایم اے کی جانب سے امداد سامان روانہ کردیا ہے سامان پہنچتے ہی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا اس وقت چار سروے ٹیم تشکیل دے دیا ہے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں ایک دن میں چھ سو کے قریب مکانات متاثر ہونے کا سروے مکمل کر لیا ہے ایک اندازے کے مطابق 11 سو سے زائد گھروں کو طوفانی بارش نے بری طرح متاثر کرچکا ہے اور ہزاروں لوگ امداد کے منتظر ہیں ڈسڑکٹ وائس چیئرمین اسفندیار خان یار محمد زئی نے پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجی گئے 11 گاڑیوں پر مشتمل مزید امدادی سامان انتظامیہ کی سرپرستی پر گٹ بروت، آمری،شے سالار،چاربہان، جوہر کاریز، کے لیئے روانہ کردیا ہے ابتک 21 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان دو دن میں متاثرین کے لئے روانہ کردیا ہے لیویز انتظامیہ کی سرپرستی میں متاثرین کو دیئے جارہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں