چاغی، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری

اتوار 20 جنوری 2019 15:10

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) خشک سالی کے ستائے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، باران رحمت برسنے پر لوگ انتہائی خوش ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوا۔ طویل عرصے بعد چاغی شہر و گرد و نواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

(جاری ہے)

ایٹمی تجربہ گاہ بننے والے پہاڑی علاقے چہتر سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا۔ علاقے میں تیز بارش کے بعد ندی نالے بھی بہتے رہے۔ بارشوں کے باعث پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کم رہی جبکہ دوسری جانب خشک سالی کے ستائے شہری گھروں سے نکل کر بارش اور ندی نالوں کا نظارہ کرنے لگے۔ چاغی کے صدر مقام دالبندین میں بھی ہلکی بارش ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں