بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے، وفا قی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

پیر 24 اپریل 2023 19:35

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2023ء) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی عید کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں سرگیشہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا اول روز سے یہی موقف رہا ہے بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے ریکوڈک پروجیکٹ پر بھی ہمارا موقف واضع رہا ہے سب سے پہلے وہاں کے مقامی بعد میں بلوچستان کے لوگوں کا حق بنتا ہے صوبائی خودمختاری کے بعد صوبوں کے تمام معاملات صوبائی حکومت کے زمرے میں آتے ہیں مگر بد قسمتی سے بلوچستان کے وسائل پر کھبی بلوچستان کے لوگوں کو حق حکمرانی کرنے نہیں دیا گیا ہے ہم نے ہمیشہ ایوان میں بلوچستان کی پسماندگی پر آواز بلند کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چاغی کے لوگوں کا تمام کاروبار بارڈرز کے ساتھ منسلک ہے بارڈری لوگوں کے روزگار کو اسمگل کا نام دینا افسوسناک ہے جس سے چاغی کے بارڈری لوگوں میں بے چینی پیدا ہوگی جو انتہائی تشویش کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی صورتحال اس قدر مستحکم نہیں ہے پنجاب اور کے پی میں الگ اور دیگر صوبوں اور وفاق میں الگ تاریخوں میں انتخابات ہوں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرنا ملک کی بہتری میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو صحت ،تعلیم، آبنوشی جیسے بنیادی ضروریات زندگی کا مسئلہ آج بھی درپیش ہے ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں