عوامی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر محمدعارف محمدحسنی

بدھ 14 اپریل 2021 14:20

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2021ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر محمدعارف محمدحسنی سے ایم پی اے کیمپ آفس میں ضلع چاغی کے قبائلی عمائدین، الفتح پینل کے ورکرز، عوام الناس اور مختلف طبقہ فکر کے شخصیات نے ملاقات کرکے اپنے شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں اجتماعی ترقیاتی اسکیمیں منظور کی ہیں جن میں دالبندین کے مختلف لنک روڈ، ضلع بھر کے بلیک ٹاپ روڈ، اسپورٹس کمپلیکس،چاغی کمپلیکس، بس ٹرمینل، اتوار بازار، ماسٹر پلان جیسے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاؤہ عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل کی حل کیلئے کوئٹہ سیکرٹریٹ اور گھر کے آفس میں نہ صرف پورا دن پبلک ڈیلنگ کرتا ہوں بلکہ مہینے میں ایک دو ہفتے بے انتہاء مصروفیات کے باوجود علاقے کا دورہ کرتا ہوں اور کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ عوامی خدمت کرکے انھیں ریلیف فراہم کریں کیونکہ عوام کا منتخب نمائندہ عوام کا خادم ہوتا ہے اور عوامی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں