چاغی میں خالی مکان کے اندر دھماکے کے سبب پانچ کمرے منہدم ہوگئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 16 اگست 2018 21:27

چاغی۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) چاغی میں ایک خالی مکان کے اندر دھماکے کے سبب پانچ کمرے منہدم ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی سہہ پہر کلی سردار علی احمد میں پیش آیا جہاں عبدالمنان نامی شخص کے خالی مکان میں زور دار دھماکہ سنا گیا. دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ اور قریبی لوگ وہاں پہنچے تو پانچ کمرے منہدم ہوگئے تھی. واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں