داؤدی برادری کے اصل مالکان نے عدالت سے کیس جیت لیا لیکن اس کے باوجودزمین سے قبضہ ختم نہیں کیاجارہا،چیئرمین ضلع کونسل چاغی

منگل 18 دسمبر 2018 20:36

چاغی ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضلع کونسل چاغی کے چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے دالبندین میں زمین کے تنازعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف ہمارے لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کرکے آپس میں دست و گریبان کرانا چاہتا ہے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دالبندین میں داؤدی برادری کے ساتھ زمین کا جو تنازعہ چل رہا ہے اس کے اصل مالکان نے عدالت سے کیس جیت لیا لیکن اس کے باوجود قبضہ ختم نہیں کیا گیا اور جب وہاں تعمیرات کی کوشش کی گئی تو حالات خراب کرنے کا سازش رچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں