چاغی کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے میر محمد عارف محمدحسنی مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،ترجمان الفتح پینل

منگل 18 دسمبر 2018 20:36

چاغی ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)الفتح پینل چاغی کے ترجمان نے ضلع کونسل چاغی کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ چاغی کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے میر محمد عارف محمدحسنی مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے درجنوں گھرانوں کا چولہا بجھا دیا اور پھر جب مزدور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوگئے تو ان پر تشدد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز الفتح پینل کے رہنماء خدائے نذر بلوچ پر تشدد کرکے بدمعاشی کا مظاہرہ کیا گیا جو کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی مقبول عوامی رہنماء میر محمد عارف محمدحسنی کے خلاف نازیبا زبان اور من گھڑت الزامات برداشت کیئے جائیں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں