صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے چاغی میں واٹر سپلائی کا افتتاح کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 21:46

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے چاغی میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے فنڈز سے واٹر سپلائی کا افتتاح کردیا اور ایک نئے ایمبولینس کی چابی آر ایچ سی چاغی کے انچارج ڈاکٹر وسیم باری کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر وسیم باری نے آر ایچ سی چاغی کے اہم مسائل سے صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ ناصر،ڈی ایچ او چاغی امداد علی بلوچ و دیگر موجود تھے، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے چاغی کے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے چاغی میں تعلیم صحت کے بنیادی مراکز اور ضلع کی مختلف علاقوں میں آب نوشی سے محروم علاقوں کو پانی کے سہولیات ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے کچھ علاقوں کے منصوبوں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں ترقیاتی کاموں کے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاغی میں اداروں کی کارکردگی اب پہلے کی نسبت بہتر ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاغی کے عوام اب اداروں سے مایوس نہیں ہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں