چاغی:کانگو وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے محکمہ لائیواسٹاک کے زیر اہتمام ضلع بھر کی مالداروں کے لیے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ

گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول دالبندین میں منعقد کی گئی جس میں مالداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اتوار 30 مئی 2021 00:08

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) ضلع چاغی میں کانگو وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے محکمہ لائیواسٹاک کے زیر اہتمام ضلع بھر کی مالداروں کے لیے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول دالبندین میں منعقد کی گئی جس میں مالداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک چاغی ڈاکٹر صاحبزادہ سعید احمد اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عالمگیر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس ایک متعدی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے پھیلنے کی وجہ جانوروں کے جسم میں موجود ایک خاص قسم کی چیچڑ ہیں انہوں نے شرکا کو کانگو وائرس کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس متعدی مرض سے نجات کا واحد راستہ ہائیلوما نامی چیچڑوں کو تلف کرنا ہے جس کے لیے لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس ادویات موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی اسپرے بھی کی جائے گی تاکہ اس متعدی مرض کا پھیلا روکا جاسکے انہوں نے زور دیا کہ کانگو وائرس کے احتمال کا یکسر خاتمہ کرنے کے لیے مویشیوں کی مکمل سکریننگ ادویات کا استعمال اور دیگر انسدادی اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کے خدشات سے بچا جاسکتا ہے جس سے آگاہی اشد ضروری ہے گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل حاجی شیراحمد بلوچ لائیواسٹاک کے ڈاکٹر محمداشرف حسنزی اور دیگر نے بھی خطاب کی

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں