مردم شماری میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کرام کے معاوضے اور گاڑیوں کے چارجز جلد ریلیز کریں گے، ڈپٹی کمشنر چاغی

منگل 14 مئی 2024 23:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی نے اساتذہ وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کرام کے معاوضے اور گاڑیوں کے چارجز بہت جلد ریلیز کریں گے۔

(جاری ہے)

دالبندین میں گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر احمد ایجباڈی، سینئر نائب صدر دادکریم آزاد، ضلعی آرگنائزر حاجی لعل شاہ، ساغر ڈویژن نائب صدر حاجی عبد اللطیف عادل، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری حاجی عبداللہ جان، اور ریکی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر احمد ایجباڈی نے چاغی کے ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نے 2023 کی مردم شماری میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کرام کے معاوضوں اور گاڑیوں کے چارجز کی بحالی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے متذکرہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں