چاغی، تفتان میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل، لیویز فورس نے ملزمان گرفتار کرلیے

اتوار 12 مئی 2024 22:20

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) چاغی کے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے مین بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعے میں ملوث قاتل کو لیویز انتظامیہ نے دالبندین سے گرفتار کرلیا۔ لیویز حکام کے مطابق تفتان میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک نوجوان قتل ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے احکامات کی روشنی میں میجر رسالدار طاہر خان زرکون کی ہدایت پر گزین چیک پوسٹ کے انچارج دفعدار قاضی سراج حسنزئی نے لیویز عملے کے ہمراہ بروقت ایکشن لیکر قاتل عبدالصمد ولد عبدالغنی قوم محمدشہی رحمت اللہ ولد عبدالغنی قوم محمدشہی فائق علی ولد عبد الرزاق قوم محمدشہی کو لیویز گزین چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے تفتان لیویز کے حوالے کیا، لیویز مزید تفتیش کررہی ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں