ایران سے 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن بے دخل

پیر 20 فروری 2023 16:46

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان سرحد سے مزید 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 38 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق بلوچستان ، 9 کا تعلق سندھ اور 4 شہریوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، ان شہریوں کو تفتان رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا گیا کہ تارکین وطن بہتر معاشی ذرائع کی تلاش کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے، ان پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد کو بعد ازاں مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں