چکوال میں دو بچے اور ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار اگست 20:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) موتی بازار چکوال میں دو معصوم بچے اور ایک نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔دو معصوم کزن حمزہ اور آصفہ ولد محمد علی گلی سے گزر رہے تھے کہ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ کی وجہ سے چپک گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران گلی سے گزرنے والے تاجر یامین ولد محمد حنیف نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تو خود بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔موسلہ دھار بارش کی وجہ سے بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آجانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments