ایلیمنٹری سکول بھگوال میں ساتویں جماعت کے طالب علم کا دانت توڑنے والا استاد گرفتار

اتوار اگست 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2017ء) ایلیمنٹری سکول بھگوال میں ساتویں جماعت کے طالب علم کا دانت توڑنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای او کے علاوہ ہیڈ ماسٹر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سکول میں صبح اسمبلی کے دوران لائن سیدھی نہ بنانے پر سکول ٹیچر امیر خان نے طالب علم عمر فاروق کو کان پکڑوا کر ڈنڈا رسید کیا تو وہ منہ کے بل گرگیا جس سے اس کی ناک کی ہڈی اور ایک دانت متاثر ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر سکول ٹیچر امیر خان کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی ڈی ای او عتیق الرحمن، اے ایس او شوکت کہوٹ اور ہیڈ ماسٹر سفیر محمد کو معطل کر کے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments