سلسلہ اوسیہ کمالیہ کا روحانی اجتماع دارالکمال چکوال میں ہوا

پیر 24 ستمبر 2018 17:04

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سلسلہ اوسیہ کمالیہ کا عظیم الشان روحانی اجتماع دارالکمال چکوال میں منعقد ہوا سلسلہ اویسیہ کمالیہ کے سربراہ حضرت فقیر تابش کمال نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے محبت عین ایمان ہے نواسئہ رسول امام عالی مقام کی لازوال قربانی کی بدولت آج دین اسلام اپنی حقیقی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے وہ روحانی مرکز دارالکمال پنڈی روڈ چکوال میں سلسلہ کے بڑے روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جو کہ شہدائے کربلا کے خصوصی حوالے سے منعقد کیا گیا تھا اجتماع میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ملک ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی محفل میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں