چکوال ،عدلت کے حکم پردھروگی کے دو جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 17:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) عدلت کے حکم پردھروگی کے دو جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج۔ محمد ادریس ولد محمد خان ساکن دھروگی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی کہ اس نے شرافت علی بابر اور ساجد محمود ولد محمد اسلم سکنائے دیہہ سے جگہ سات لاکھ روپے میں خریدی جو ملزمان کو انتقال کرانے کا کہا جنہوں نے نہ انتقال زمین ان کے نام کرایا اور نہ ہی رقم واپس کر رہے ہیں جنہوں نے ان کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد عرفان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں