چکوال۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،دینی مدارس سے اسلام کی ترویج موثر طریقے سے ہو رہی ہے،پیر سید ریاض الحسن شاہ

منگل 21 مئی 2019 17:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے سربراہ پیر سید ریاض الحسن شاہ نے منگل کے روز بتایا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور دینی مدارس سے اسلام کی ترویج موثر طریقے سے ہو رہی ہے۔ وہ دورہ تفسیر القرآن پڑھانے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل نظام مصطفی کے عملی نفاذ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس وجہ سے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے کے ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبانی کلامی دعوئوں سے ریاست مدینہ نہیں بنائی جاسکتی، آخر میں انہوں نے ملک کے استحکام اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں