چکوال ، عدالت نے قتل کے مجرموں کو عمر قید، پانچ، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد عطاء ربانی نے تھانہ صدر چکوال کے قصبہ اوڈھروال مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا,ملزمان رفاقت علی اور امجد علی ولد محمد خان ساکن اوڈھروال نے پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر محمد اسرار ولد عبدالرحمن کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اوڈھروال چوک حبیب بینک کی ATM مشین سے پیسے نکلوا کر گھر آرہا تھا،کہ موٹرسائیکل پر دونوں بھائی تعاقب کرتے ہوئے قریب پہنچے اور آتشیں اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں محمد اسرار ولد عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جسکا ٹرائل گزشتہ روز مکمل ہوا تو جرم کیمرتکب دونوں ملزمان بھائیوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطاء ربانی نے عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں