چکوال۔قصبہ نوروال تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں مکان بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دینے والے مالک کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 19 فروری 2020 16:59

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) قصبہ نوروال تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں مکان بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دینے والے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد حسنین نے استغاثہ دیا کہ دوران سرچ آپریشن و پڑتال مکان از معیز حیدر ولد عنصر خان سکنہ نوروال کو چیک کیا گیا جس نے اپنا مکان نادر خان ولد نیک محمد کو کرایہ پر دے رکھا تھا مذکورہ مالک مکان نے تھانہ میں کرایہ داری رجسٹر میں اندراج نہ کروا کر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں