چکوال، ٹریفک حادثات میں دس افراد شدید زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ہفتے کے روز تین ٹریفک کے حادثات میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔منگوال روڈ پر قصبہ گگھ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نیلہ روڈ پر پروالی کے قریب پیش آیا جہاں پر کار الٹنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تیسرا حادثہ مونا گائوں کے قریب بھیںگائوں روڈ پر پیش آیا جہاں پر بس الٹنے سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122نے تینوں حادثات کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں