چکوال میں ای لائبریری اور ای روزگار سکیم کیلئے بھی رقم مختص کردی گئی

پیر 17 جون 2019 19:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پنجاب کے صوبائی بجٹ میں چکوال میں یوتھ سنٹر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں ای لائبریری اور ای روزگار سکیم کیلئے بھی رقم مختص کردی گئی ہے۔ یوتھ سنٹر میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول ، روزگار کی فراہمی اور دیگر سہولیات بارے معلومات اور آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں یہ منصوبے پنجاب کے حالیہ بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی منظوری پنجاب کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔

ان منصوبوں کے آغاز سے ضلع چکوال کی نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے علاوہ ملازمت کے حصول کیلئے رہنمائی فراہم ہوگی اور یہاں کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بڑے مواقعے میسر ہو سکیں گے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں 16کروڑ روپے کی لاگت سے بی ایس بلاک کی تعمیر بھی بجٹ میں رکھی گئی ہے۔ جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپرز ہال بھی تعمیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں