سٹی پولیس چکوال نے کامیاب چھاپہ مار کر آٹھ قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے

ہفتہ 10 اگست 2019 19:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) جہانگیر ٹائون میں سٹی پولیس چکوال کا کامیاب چھاپہ، آٹھ قمار باز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر فیاض محمود نے استغاثہ دیا کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مشتاق احمد ولد محمد نذیر، ظہور احمد ولد کُکو ، منگت علی ولد سونا خان، محمد مظہر ولد محمد حادو ساکن خوشاب، غلام حسن ولد فیروز ساکن خوشاب، محمد معراج ولد صالح محمد ساکن خوشاب، ارشاد علی ولد صالحہ ساکن خوشاب، راجہ حسین ولد زوار حسین ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ بذریعہ ڈولی دانہ قمار بازی میں مصروف تھے جن کے قبضے سے رقم مالیتی9ہزار290روپے، تین عدد موبائل ٹیلی فون اور ڈولی دانہ برآمد کر کے ان کیخلاف پانچ قمار بازی ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں