ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے باسط علی قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت، جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نیمیانی اڈہ کے مشہور مقدمہ باسط علی ملک قتل کیس میں ملوث ملزم وسیم ماٹن کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانی اڈہ کے مشہور مقدمہ قتل باسط علی کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید کی عدالت میں زیر سماعت تھا باسط علی کی طرف سے معروف قانون دان خواجہ اصغر فاروق پیروی کر رہے تھے جبکہ مخالف فریق کے وکیل نجم الحسن کاظمی تھے۔تمام شہادتیں اور کیس کی جملہ کاروائی مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے قاتل وسیم ماٹن کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں