چکوال ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی رسائی میں رکھ کرمستقل طور پر صارف دوست ماحول برقرار رکھنے میں آڑھتیان کابنیادی کردار ہے،ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم

پیر 26 اکتوبر 2020 18:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی رسائی میں رکھ کرمستقل طور پر صارف دوست ماحول برقرار رکھنے میں آڑھتیان کابنیادی کردار ہے اور اس ضمن میں آڑھتیان اپنا اخلاقی فریضہ پورا کرتے ہوئے ایسا خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کریں کہ مارکیٹ میں مہنگائی کے خاتمہ کے اثرات عام آدمی خود محسوس کرے۔

انہوں نے یہ بات ہنگامی طور پر بلائے گئے انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایگریکلچرل مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں آکشن کی روزانہ مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں گراں فروشی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے تاکہ عام آدمی کو سبزی و فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی مقررہ نرخوں پر برقرار رکھ کر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی کی طرف سے منڈی میں لگائے گئے سہولت بازار کو عوامی فلاح و خدمت کا مظہر قرار دیا اور عام مارکیٹ میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کم از کم سطح پر رکھنے میں اسی جذبہ خدمت کے تحت کردار ادا کرنے کی تاکید کی تاکہ مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان یکسر ختم ہو جائے۔ اجلاس میں آڑھتیان نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو عام آدمی کی رسائی میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی گائیڈ لائن کی کامل پیروی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں