چکوال: ڈاکٹر مختار سرور نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا چارج سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا

بدھ 2 دسمبر 2020 19:13

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) بدھ کے روز ڈاکٹر مختار سرور نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا چارج سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔ مذکورہ نشست دو ماہ سے خالی چلی آرہی تھی اور سینئر ڈاکٹر فاروق اعوان ایم ایس کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار سرور نیازی کورونا کی پچھلی لہر میں بھی چکوال میں تعینات تھے اور اپنے فرائض فرنٹ لائن پر ادا کرتے ہوئے خود بھی کورونا کا شکار ہوئے۔

اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی پہلی لہرمیں ہسپتال کے اندر کوئی مریض جاںبحق نہیں ہوا تھا۔ البتہ پنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں پہلی لہر میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ جبکہ اب دوسری لہر کو ملاکو اب تک ضلع چکوال میں گیارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں