چکوال، ڈپٹی کمشنر کیپٹن-(ر) بلال ہاشم کابھٹے کا معائنہ ،پولیو ٹیموںکی جانچ پڑتال اور اور شہر کے بڑے اڈے کا اچانک دورہ

منگل 12 جنوری 2021 18:17

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن-(ر) بلال ہاشم نے منگل کے روز بھٹے کا معائنہ پولیو ٹیموںکی جانچ پڑتال اور اور شہر کے بڑے اڈے کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے چوآسیدنشاہ روڈ پر واقعہ بھٹہ مالک کو انتباہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھٹے کو زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں ، بصورت دیگر بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ضلع چکوال میںکسی بھٹے کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر انسدد پولیو مہم کے سلسلہ میں ٹیموںکی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ آخری مرحلے میں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے بڑے اڈے الائسنس ٹریول سروس کا بھی معائنہ کیا کہ اڈا مالکان کو ہدایت کی کہ اڈے سرسبز بنائیں اور پودوںکے گملے رکھیں جبکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں