چکوال مندرہ روڈ پر شہ زور اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ،دو تاجر جاںبحق ،دو شدید زخمی

بدھ 28 اپریل 2021 17:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) چکوال مندرہ روڈ پر شہ زور اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو تاجر جاںبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ چکوال ٹیکسٹائل ملز کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ذیشان علی ولد عظمت ساکن راولپنڈی موقع پر جاں بحق جبکہ باقی تین زخمیوں مقدس علی ولد مہر خان ساکن ترکوال عمر 28سال اور محمد شکیل ولد محمد رفیق عمر47سال ساکن ضلع گجرات اور، شیراز ولد شکیل ساکن گجراتکو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیاگیا جس میں سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں