ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی انجام دہی شروع کر دی ہے

پیر 23 مئی 2022 17:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی طرف سے چکوال میں نئے تعینات کئے گئے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پیش رو کیپٹن(ر) بلال ہاشم کو ایڈیشنل سیکرٹری ایس این جی اے ڈی لاہور تعینات کیاگیا ہے۔ کیپٹن(ر) بلا ل ہاشم نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان سے الوداعی ملاقات کی اور عدنان اعوان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔عدنان محمود اعوان راجن پور کے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے کام کررہے تھے، انہیں وہاں سے تبدیل کر کے چکوال تعینات کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں